فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے اتحادامت کا قرآنی تصور اجاگر کیا جائے‘ عارف واحدی

فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے اتحادامت کا قرآنی تصور اجاگر کیا جائے‘ عارف واحدی

ملتان (جنرل رپورٹر) اسلامی تحریک پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے واضح کیا ہے کہ فرقہ واریت اور دہشت گردی کی لعنت سے نجات کے لئے اتحاد امت کے قرآنی تصور کو اجاگر کرنا ضروری ہے، تمام مکاتب فکر اختلافات کو ہوا دینے کی بجائے، مشترکات کو فروغ دیں(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

تو معاشرہ امن کا گہوارہ بن سکتا ہے۔محرم الحرام کے حوالے سے تحمل، برداشت اور رواداری کے موضوع پرمنعقدہ نشست سے خطاب میں علامہ عارف واحدی نے کہا کہ ہم امت واحدہ کے قرآنی تصور کو اجاگر کرنے کے لئے نہ صرف تیار ہیں بلکہ ہراول دستے کا کردار ادا کریں گے۔ ملی یکجہتی کے پلیٹ فار م پر قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے مرحوم مولانا شاہ احمد نورانی، قاضی حسین احمد مرحوم ،پروفیسر ساجد میر، مولانا سمیع الحق او ر مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مل کر اتحاد و وحدت کے بانیوں کا کردار ادا کیا ہے۔اور یہ کہنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتا کہ اپنے اپنے مسلک پر رہتے ہوئے اتحاد امت کی ایسی فضا کسی اوراسلامی ممالک میں قائم نہیں ہوسکی۔ علامہ عارف واحدی نے کہا کہ آج اسلام ا ور پاکستان کے دشمن بھارت کی طرف سے چیلنجز کی فضا میں مذہبی طبقے کی ذمہ داری بنتی ہے کہ معاشرے میں محبت و اخوت،رواداری اور برداشت کی فضا پیدا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اہلبیت اطہار،صحابہ کرام ،ازواج مطہرات کا احترام ہمارے عقیدے کا حصہ ہے۔ جبکہ محرم ہو یا اس کے بعدکے ایام نواسہ رسول امام حسین کی قربانی کی یادہر مسلمان اپنے انداز میں مناتا ہے۔ اور سب تسلیم کرتے ہیں کہ اسلام کو کربلا سے نئی زندگی ملی ، پھرچند فقہی اور فروعی مسائل میں اختلاف کی وجہ ان دوریوں کا سبب نہیں بننا چاہیے ۔

عارف واحدی

مزید : ملتان صفحہ آخر