ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی لاہور بھیجی جانیوالی 10 گاڑیاں 2ماہ گزر جانیکے باوجود مرمت نہ ہوسکیں

ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی لاہور بھیجی جانیوالی 10 گاڑیاں 2ماہ گزر جانیکے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار) ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے مرمت کیلئے لاہور بھیجی جانے والی 10 گاڑیاں 2ماہ کا عرصہ گزر (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )
جانے کے باوجود مرمت نہیں ہوسکی ہیں ذرائع کیمطابق ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی حکام نے مشینری عملہ کی کرپشن کی شکایات کے پیش نظر خراب گاڑیوں کی مرمت ملتان کی بجائے لاہور سے کروانے کا فیصلہ کیا تھا اور اسی سلسلہ میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے مرمت کا باقاعدہ معاہدہ کیا گیا ہے اور پہلے مرحلے میں 10 گاڑیوں کو بھاری کرائے کے عوض مرمت کیلئے لاہور بھجوایا گیا ہے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کمپنی حکام نے جلد بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خراب گاڑیوں کی مکمل طور پر جانچ پڑتال نہیں کی اور جو چیز مرمت طلب تھیں ان کو ریکارڈ پر نہیں لایا گیا معلوم ہوا کہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے اب گاڑیوں کی مرمت کی مد میں 70 لاکھ روپے مانگ لیے ہیں اور زائد رقم کا بل وصول ہونے پر ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں چہ میگوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔
گاڑیاں