ضلعی انچارج انسداد پولیو مہم وہاڑی پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ
وہاڑی(بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی) انسداد پولیو مہم وہاڑی کی ضلعی انچارج عذرا الطاف اور اسکے خاوند گورنمنٹ کالج کے پروفیسر محمد الطاف پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد کی اندھا دھند فا ئرنگ ، دونوں میاں بیوی شدید زخمی ، تشویشناک حالت پر ڈی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کردیا گیا ، واقعات (بقیہ نمبر56صفحہ7پر )
کے مطابق انسداد پو لیو مہم کی ضلعی انچارج عذرا الطاف اپنے خاوند گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کے پروفیسر محمد الطاف کے ہمراہ کار پر موضع غلام قادر سے واپس آرہے تھے کہ راستہ میں نامعلوم 125موٹر سائیکل سوار دو افراد نے اندھا دھند فا ئرنگ کرکے شدید زخمی کردیا جس پر مقامی لو گو ں نے دونوں کو تشو تشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کردیا، دریں اثناء ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گئے انہوں نے ہسپتال میں میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے بتایا کہ پو لیس فوری طورپر جا ئے وقوعہ پر پہنچی ہے اور ملز مان کا تعاقب کررہی ہے جلد کو ملزمان کو گرفتار کرلیا جا ئے گا ۔