50 فیصد سے زائد ڈراپ آؤٹ‘ رپورٹ سیکرٹری تعلیم کو بھجوا دی گئی

50 فیصد سے زائد ڈراپ آؤٹ‘ رپورٹ سیکرٹری تعلیم کو بھجوا دی گئی

ملتان( سٹاف رپورٹر ) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (سیکنڈری ) ملتان ریاض خان نے 2013-15 میں طلبہ کے 50فیصد سے زائد ڈراپ آؤٹ پر مختلف ہائی و ہائر سیکنڈری سکولوں کے پرنسپلز‘ سینئر ہیڈ ماسٹرز ‘ہیڈ ماسٹرز اور انچارج ہیڈ ماسٹرز کے خلاف کارروائی کے لئے رپورٹ سیکرٹری تعلیم (بقیہ نمبر58صفحہ7پر )

سکولز پنجاب کو بھجوا دی ہے ‘ان میں گریڈ 20کے پرنسپل عظمت کمال بابر‘ گریڈ19کے پرنسپلز سید خالد حسین ہمدانی ‘ سید محمد اکبر بخاری‘ سعید احمد خان‘ بشیر احمداور گریڈ 18کے سینئر ہیڈ ماسٹرز ممتاز احمد اور شاہد عباس‘ گریڈ 17کے ہیڈ ماسٹرز ملک بشیر‘ فضل حسین شاہ‘محمد خالد محمود‘ احمد بخش‘ محمد نعیم طاہر ‘محمد اشرف‘ امتیاز احمد ‘محمد جمیل ‘ سید علی حسنین ‘گریڈ16کے انچار ج ہیڈ ماسٹرز سجاد احمد ‘محمد اشرف‘ عابد حسین‘ محمد عظیم خان ‘شاہین محمد شامل میں۔ گریڈ 16سے 20تک کے سکول سربراہان کے خلاف طلبہ کے زائد ڈراپ آؤٹ پر کارروائی کے لئے رپورٹ بھجوانے پر سرکاری سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز ‘ سینئر ہیڈ ماسٹرز ‘ پرنسپلز میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے ‘ ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ طلبہ کے بڑے ڈراپ آؤٹ کی ایک بڑی وجہ نہم کے امتحان میں طلبہ کا فیل ہونا ہے ‘3یا اس سے زائد مضامین میں فیل ہونے والے اکثر بچے تعلیم کو خیر باد کہہ دیتے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر