بجلی کی بندش، ٹرپنگ نے شہری تڑپا دئیے، الیکٹرونکس اشیاء جل گئیں

بجلی کی بندش، ٹرپنگ نے شہری تڑپا دئیے، الیکٹرونکس اشیاء جل گئیں

ملتان ‘ وہاڑی ‘ کہروڑ پکا (سٹاف رپورٹر ‘ نمائندگان ) بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے صارفین پریشان ‘ وولٹیج کی کمی بیشی نے متعدد گھریلو اشیاء جلا دیں ۔ملتان سے سٹاف رپورٹر کے مطابق بجلی کی لوڈشیڈنگ نے صارفین کو تڑپا کر رکھ دیا‘ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام عاجز آگئے ‘ گزشتہ روز بھی 18گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی گئی ‘وولٹیج میں کمی اور ٹرپنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا جس کے باعث صورتحال بد ترین ہو گئی ‘ نواحی علاقو ں میں بجلی کی فراہمی (بقیہ نمبر35صفحہ7پر )

نہ ہونے کے برابر رہی جس کے باعث صارفین کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ ‘ نامہ نگار کے مطابق بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے صارفین پریشان ہیں جبکہ رہی سہی کسر واپڈا حکا م نے بار بار ٹرپنگ کرکے نکال دی ، وولٹیج کی کمی کے باعث صارفین کی الیکٹرونس کی گھریلو اشیاء جل گئی اور بجلی کی مسلسل کئی کئی گھنٹے بندش سے تاجر برادری کی مشکلات بڑھ گئی ، عوامی وسماجی اور شہری ، کا روباری حلقوں میاں سا جد آصف ، راؤ خلیل احمد، شیخ جاوید کالا ، خورشید جوئیہ ، ایم کاشف، حاجی اللہ دتہ ، محمدندیم، جماعت علی ، راؤ اظہر علی ودیگر نے احتجاج کر تے ہوئے بتا یاکہ واپڈا نے عوام کو پریشان کا ٹھیکہ لے رکھا ہے اور گھریلو خواتین بھی مشکلات کا شکار ہیں تاجروں کے کاروبار بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ کہروڑ پکا سے تحصیل رپورٹر کے مطابق بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ دوارنیہ 12گھنٹے سے تجاوز کرگیا۔ کاروبارزندگی مفلوج ہو کررہ گیا۔ شہریوں کا احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق مطابق کہروڑپکامیں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کا دورانیہ 12گھنٹے سے بھی تجاوزکرگیاہے۔ جس کی وجہ سے گھروں اور مساجد میں پانی کی شدید قلت پائی جاتی ہے۔ کاروبارزندگی بری طرح متاثرہواہے۔ شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کی جائے۔

لوڈشیڈنگ

مزید : ملتان صفحہ آخر