بھارتی جارحیت کیخلاف وکلاء کی ہڑتال، ریلیاں، احتجاجی مظاہرے

بھارتی جارحیت کیخلاف وکلاء کی ہڑتال، ریلیاں، احتجاجی مظاہرے

ملتان،رحیم یار خان،صادق آباد،لیاقت پور،نور پور نورنگا،لودھراں(خبرنگار خصوصی،جنرل رپورٹر، نمائند گا ن) کشمیری عوام پر بھارتی ظلم و ستم کیخلاف پنجاب بار کونسل کی اپیل پر وکلاء کا مکمل عدالتی بائیکاٹ،عالمی اداروں کی بے حسی کی مذمت،اقوام متحدہ سے مظالم کا نوٹس لینے اور حق خودارادیت دلانے کا طالبہ۔ملتان سے خبرنگار خصوصی،جنرل رپورٹر کے مطابق ڈسٹرکٹ با ر ا یسو سی ا یشن ملتان نے کشمیریوں پر مظالم کے خلاف عدالتی بائیکاٹ کرتے ہوئے (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

بھارتی اقدامات کی مذمت کی گئی ہے۔اس ضمن میں گزشتہ روز پنجاب بارکونسل کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں پربھارتی فوج کی جانب سے بربریت اور ظلم وتشددکے خلاف بائیکاٹ کی کال پر ضلع کچہری ملتان میں10 بجے دن کے بعد وکلاء مقدمات کی پیروی کے لئے عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے جس کی وجہ سے بیشتر مقدمات کی سماعت ملتوی کر دی گئی ہے ۔ پاور لومز ورکرز یونین کے زیر اہتمام بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ منظور آباد میں محمد یوسف انصاری کی زیر قیادت منعقد ہوا جس میں رمضان انصاری‘حبیب انصاری‘ مزمل انصاری‘ عبدالرحمن‘ حفیظ انصاری‘ ریاض قادری ودیگر نے شرکت کی اس موقع پر یوسف انصاری نے کہا کہ انڈیا نے اگر جارحیت کی تو قوم سیسہ پلائی دیوار بن کر دشمن کا مقابلہ کرے ۔رحیم یار خان سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق گزشتہ روز پنجاب بار کونسل کی اپیل پر وکلاء نے کشمیری عوام پر بھارتی ظلم وستم کے خلاف مکمل عدالتی بائیکاٹ کیا اس موقع پر صدر ڈسٹر کٹ بار سیلم اللہ خان جتوئی سمیت سینئر وکلاء نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کو کشمیری عوام پر بھارتی فوج کے ظلم وستم کا فوری نوٹس لینا چاہیے ۔صادق آباد سے تحصیل رپورٹر کے مطابق پنجاب بھر کی طرح تحصیل کچہری صادق آباد میں بھی وکلاء نے ہڑتال، احتجا ج اور عدالتی بائیکاٹ کیا اس دوران کوئی بھی وکیل کسی عدالت میں پیش نہیں ہواجبکہ عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کی آئندہ کیلئے تاریخیں ہو گئیں ۔اس موقع پر صد ر بار رانا انور زبیر‘ جنرل سیکرٹری حافظ شکیل اکرم‘ ترجمان ملک عبدالرؤف سولنگی‘ میاں خالد بن سعید‘ ملک عاشق محمد ‘ سید عابد حسین گیلانی‘ اعجاز حسین چوہدری‘ذوالفقار علی گورا ئیہ‘شاہد جاوید چٹھہ‘ حیدر علی ‘ امداد کٹہ ودیگر وکلاء نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے انشاء اﷲ بہت جلد کشمیریوں کو آزادی ملے گی ۔لیاقت پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق بارایسوسی ایشن وکلاء نے کشمیری عوام کیساتھ یکجہتی کیلئے مکمل ہڑتال کی۔اورکوئی وکیل کسی عدالت میں پیش نہیں ہوا۔صدربارمیاں فیاض حسین کھرل ،سینئرنائب صدرہائی کورٹ بارسردارقربان حسین خان،جنرل سیکرٹری بارمحمداکرم،ینگ لائرزفورم کے رہنماء سردارمحمدابراہیم خان نے کہا کہ کشمیرکی آزادی تک پاکستانی قوم بھارت کی جارحیت کاڈٹ کرمقابلہ کرے گی۔نور پور نورنگا سے نامہ نگار کے مطابق پاکستان کسان اتحاد بھاولپور کی طرف سے پاک فوج سے یکجہتی کے لئے مسافرخانہ میں ریلی نکالی گئی جس میں کسانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کرتے ہوئے مودی کے خلاف اور جنرل راحیل شریف کے حق میں نعرے لگائے ۔کسانوں نے احتجاج کرتے ہوئے مودی اور انڈین آرمی چیف کے پتلے جلائے اور بھارت کو واضع پیغام دیا کہ پاکستانی کسان پاک فوج کے ساتھ ہیں ۔لودھراں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق پنجاب بار کونسل کی اپیل پر کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف مکمل دن ہڑتال ۔ معزز وکلاء پیش نہ ہوئے۔ امن کی خواہش کو کمزور ی نہ سمجھا جائے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ بار لودہراں کے صدر ملک اللہ نواز محسن چنٹر ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا بھارت اگر اپنی اوچھی حرکتوں سے باز نہ آیا تو پاکستانی قوم بھارت کے خالف اٹھ کھڑی ہو گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر