راولپنڈی،اسلحہ ،منشیات فروشوں کیخلاف پولیس کی کاروائی12ملزمان گرفتار

راولپنڈی،اسلحہ ،منشیات فروشوں کیخلاف پولیس کی کاروائی12ملزمان گرفتار

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے12ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے3370گرام چرس ،510لیٹر کھلی شراب،32بوتل شراب،02عدد پستول30بور معہ24رونداور01عدد خنجربرآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہRAبازار پولیس نے بابو خان سے1320گرام چرس، تھانہ صدر واہ پولیس نے افضال سے1225گرام چرس، تھانہ پیرودھائی پولیس نے ہنظلہ سے350گرام چرس، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے محمد شمریز اور گلفراز سے475گرام چرس، تھانہ صدر واہ پولیس نے شہباز خان سے510لیٹر کھلی شراب، تھانہ گوجرخان پولیس نے عبدالرحمن ، ارشد محمود اور یوسف مسیح سے32بوتل شراب، تھانہ وارث خان پولیس نے عبدالوہاب سے01عدد پستول30بور معہ20روند،تھانہ صدر بیرونی پولیس نے غلام مصطفی سے01عدد پستول30بور معہ04روند،تھانہ روات پولیس نے عادل سے01عدد خنجر برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول