سینئر بیوروکریٹ عابد سعید کانام چیف سیکرٹری خیبرپختونخواکیلئے زیرغور

سینئر بیوروکریٹ عابد سعید کانام چیف سیکرٹری خیبرپختونخواکیلئے زیرغور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(سہیل چوہدری سے )خیبر پختونخوا میں چیف سیکرٹری کا اہم ترین عہدہ چند روز قبل خالی ہونے کے بعد 8ویں کامن کے سینئر ترین بیور و کریٹ عابد سعید کا نام اس عہدہ کیلئے زیر غور ہے ، وفاق کی جانب سے صوبائی حکومت کو بھجوائے جانے والے پینل میں عابد سعید ،معروف افضل ،اور عرفان الٰہی کے نام شامل ہیں ، لیکن ذرائع کے مطابق عابد سعید جوکہ اس وقت وفاقی سیکرٹری برائے کشمیر افیئرز ہیں کا نام سر فہرست ہے ،یاد رہے کہ کچھ روز قبل 8ویں کامن کے ہی سینئر افسر امجد علی خان صوبے کی سیاسی قیادت کے ساتھ ہم آہنگی میں فقدان کے باعث از خود ہی یہ عہدہ چھوڑ کر وفاقی حکومت میں رپورٹ کر چکے ہیں جبکہ انکی جگہ زیر تجویز عابد سعید اچھی طرز حکمرانی اور کام میں سبک رفتاری کیساتھ ساتھ اپنے نرم و شائستہ لہجہ کی وجہ سے جانے جاتے ہیں ،عابد سعید سابق وفاقی سیکرٹری اطلاعات نذیر سعید کے بھائی ہیں لیکن دونوں بھائیوں کے اپنے اپنے کام کرنے کے انداز یکسر مختلف ہیں تاہم ایک ایسے وقت میں جب پاکستان تحریک انصاف ملکی سیاست میں ایک سخت احتجاجی تحریک کی جانب جارہی ہے تو چیف سیکرٹری کے عہدہ کی تقرری نہایت اہمیت کی حامل ہے ،صوبائی حکومت کی جانب سے کسی نام پر اتفاق کرنے کے بعد وفاقی حکومت نوٹیفکیشن جاری کرئے گی۔