چکوال،آتش بازی بارود پھٹنے سے دو طالب علم انگلیوں سے محروم

چکوال،آتش بازی بارود پھٹنے سے دو طالب علم انگلیوں سے محروم

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) قصبہ نوروال میں آتش بازی کا بارود پھٹنے سے دو طالب علم بھائی انگلیوں سے محروم ہوگئے اور جسم بھی جھلس گیا۔ نور حسین نے تھانہ صدر پولیس میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ تیس روپے کا آتش بازی کا سامان اس کے 15سالہ بیٹے سعید الحسن اور13سالہ توحید الحسن نے چھٹی کے بعد گھر آتے ہوئے امجد بھٹی ولد محمدبشیر کے گھر سے خریدا تھا اور جب وہ گھر آکر انہوں نے پٹاخہ چلایا اور بارود بوتل میں ڈالا تو وہ دھماکے سے پھٹ گئے۔ اب ابتدائی طو رپر صدر پولیس نے مقدمہ درج کیا مگر ملزم نے تین دن کے بعد ضمانت کروا لی اب میڈیکل رپورٹ میں دونوں بچوں کی انگلیاں اڑ گئی ہیں اور وہ معذور ہوگئے ہیں۔ میڈیکل رپورٹ میں دفعہ336اور دفعہ337لگانے کی سفارش کی گئی ہے مگر صدر پولیس ابھی تک نہ ہی اضافی دفعات لگا رہی ہے اور نہ ہی ملزم کو گرفتار کر رہی ہے جو راضی نامے کیلئے مسلسل دباؤ ڈال رہا ہے اور خطرناک نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ ملزم امجد بشیر کو بااثر لوگوں کی حمایت حاصل ہے جس کی وجہ سے وہ ابھی تک انصاف سے محروم ہے۔ نور حسین نے ڈی پی او چکوال سے مطالبہ کیا ہے کہ اضافی دفعات لگا کر ملزم کو گرفتار کیا جائے اور اسے تحفظ فراہم کیا جائے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر