کراچی، اسلحہ برآمدگی ،متحدہ کے4 رہنما ؤں کوشامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

کراچی، اسلحہ برآمدگی ،متحدہ کے4 رہنما ؤں کوشامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر )کراچی میں نائن زیرو کے قریب مکان سے اسلحہ برآمد ہونے کے حوالے سے پولیس حکام کا ایک اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں ایم کیو ایم لندن کے چار رہنماؤں کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے نائن زیرو سے متصل پارک کے ساتھ موجود ایک کمرے سے پولیس کی وردیاں برآمد ہوئی ہیں،تحقیقاتی اداروں کو مکان کی ملکیت کے حوالے سے رکاوٹوں کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلحہ برآمدگی کے مقدمے کے اندراج سے قبل اعلی پولیس حکام کا اجلاس ہوا۔اجلاس ایم کیو ایم لندن کے چار رہنماؤں کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق اسلحہ کی برآمدگی کے حوالے سے ناظم آباد سے گرفتار ٹارگٹ کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا ۔کراچی میں نائن زیرو سے متصل پارک کے ساتھ موجود ایک کمرے سے پولیس کی وردیاں برآمد ہوئی ہیں ۔ کمرہ ایم کیو ایم کے رہنماں کی سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں اور کارکنوں کے زیر استعمال تھا ۔کمرے میں پولیس اہلکاروں کی وردیوں کی موجودگی نے کئی سوالات بھی جنم دئیے ہیں ، اگر یہ وردیاں پولیس اہلکاروں کی ہیں تو وہ انہیں یہاں چھوڑ کر کیوں گئے؟ پولیس حکام کا کہنا ہے وردیوں کی موجودگی کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں ، اگر پولیس اہلکاروں کی غفلت ثابت ہوئی تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔دوسری جانب تحقیقاتی اداروں کو مکان کی ملکیت کے حوالے سے رکاوٹوں کا سامنا ہے، کے الیکٹرک کی جانب سے دئیے گئے بل شیخ رحمت اللہ کے نام پر جبکہ پانی کا بل نعیم اللہ نامی شخص کا نام موجود ہے۔