حج آرگنائزرز کی معیاری خدمات لائق تحسین ہیں: ندیم شریف

حج آرگنائزرز کی معیاری خدمات لائق تحسین ہیں: ندیم شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سینٹرل چیئرمین محمد ندیم شریف نے حج 1437ھجری کے لئے حجاج کرام کے لئے بہترین اور معیاری خدمات و انتظامات سرانجام دینے پر حج گروپ آرگنائزرز کو خراج تحسین پیش کیا۔ ندیم شریف نے پریس وا لیکٹرانک میڈیا کو دیئے گئے بیان میں بتایا کہ پرائیویٹ حج گروپ آرگنائزرز کا حج آپریشنز میں کردار کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ گزشتہ کئی سالوں سے حج گروپ آرگنائزرزحجاج کرام کی ان کی مطلوبہ خدمات بین الاقوامی معیارکے مطابق فراہم کر رہے ہیں۔ چیئرمین HOAPنے حج 1437ھجری کیلئے حج گروپ آرگنائزرز و ممبران کو حج پر قابل رشک خدمات وا نتظامات پر خراج تحسین اور مبارکباد پیش کی اور ان کے جذبہ خدمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ جس طرح انھوں نے اللہ کے مہمانوں کی دن رات خدمت کی اس کی مثال نہیں ملتی۔تقریباً 100فیصد حجاج کرام کا پرائیویٹ حج آرگنائزرز کے زریعے جانا اور فریضہ کی ادائیگی کے بعد مکمل طور مطمئن لوٹنا اس بات کی دلیل ہے کہ حجاج کرام کا پرائیویٹ حج گروپ آرگنائزرز پر اعتماد پہلے سے ذیادہ بڑھا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ حج گروپ آرگنائزرز نے اپنے پیکجزمیں درج سہولیات سے بھی بڑھ کر حجاج کرام کو ویلیوایڈیڈ سروسز فراہم کیں جو قابل ستائش ہیں۔ ندیم شریف نے بتایا کہ ورکرز ویزے پرمعمور افراد نے کارکردگی کو حجاج کرام نے بہت سراہا اور یہ پرائیویٹ حج آرگنائزرز اور حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان پر ان کے اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔پرائیویٹ حج آرگنائزرز کی بے مثال خدمات اور قابل ستائش کارکردگی پر حجاج کرام کا اطمینان اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ صاحب استطاعت حجاج کرام بہتر سے بہتر خدمات کے طلبگار ہیں جوپرائیویٹ حج گروپ آرگنائزر ان کی تسلی اورتشفی کے مطابق فراہم کرتے ہیں۔لہٰذا پرائیوٹ حج اسکیم کے زریعے حجاج کرام کی درکار ان کی خواہش کے مطابق خدمات و انتظامات لازم و ملزم ہیں اور اس حقیقت کی ترجمانی کرتے ہیں کہ پرائیویٹ حج گروپ آرگنائزرز کے زریعے حج انتظامات اتنا ہی ضروری ہیں جتنا سرکاری حج اسکیم کے تحت حکومت کرتی ہے۔ندیم شریف نے وزیر اعظم پاکستان اور وفاقی وزیر مذہبی امور سے اپیل کی کہ پرائیویٹ حج گروپ آرگنائزرز کے کوٹہ میں اضافہ کیا جائے تاکہ ذیادہ سے ذیادہ ہر مکتبہ فکر کے تعلق رکھنے والے حجاج کرام اپنی استطاعت کے مطابق فریضہ حج ادا کر سکیں۔انھوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پُر امید ہیں کہ پرائیویٹ حج گروپ آرگنائزرز بین الاقوامی معیار کے مطابق اللہ کے مہمانوں کی خدمت جذبہ شوق کے ساتھ انجام دیئے رہیں گے۔انھوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ کے علاوہ منا، مزدلفہ، عزیزیہ اور عرفات میں پرائیویٹ حج گروپ آرگنائزرز کی معیاری سروسز فراہم کیں بالخصوص پانی و مشروبات ہمہ وقت دستیاب رہے ۔ علاوہ ازیں جدہ اور مدینہ ایئرپورٹس پر حجاج و معاونت کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے۔مختلف مکاتبِ فکر کے لئے جید علماء کرام کی دوران حج حجاج کی رہنمائی کے موجودگی اور تربیتی سیشن کا انعقاد ۔ الغرض حجاج کرام کی طرف سے پرائیویٹ حج گروپ آرگنائزرز پر اعتماد اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ پرائیویٹ حج گروپ آرگنائزرز کے کوٹہ میں توسیع کی جائے اورتاکہ استطاعت کے مطابق زیادہ حجاج مستفید ہو سکیں۔