شاہ تراب الحق کی وفات پراسد اﷲ بھٹو کی تعزیت

شاہ تراب الحق کی وفات پراسد اﷲ بھٹو کی تعزیت

کراچی (اسٹاف رپورٹر ین این آئی)سربراہ جماعت اہلسنت پاکستان علامہ شاہ تراب الحق کی وفات پر نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان اسداللہ بھٹو،سندھ کے امیرڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی،نائب امیرمحمدحسین محنتی اورقیم ممتازحسین سہتو نے دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اورپسماندگان ولواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ہے۔صوبائی امیر نے کہاکہ علامہ شاہ تراب الحق کی وفات سے قوم ایک دینی رہنما سے محروم ہوگئی ،مرحوم کی دینی،علمی وسماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر