’’ ایک نئی امید‘‘ زونگ نے ملک گیر رضا کار پروگرام لانچ کر دیا

’’ ایک نئی امید‘‘ زونگ نے ملک گیر رضا کار پروگرام لانچ کر دیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر )زونگ نے ملک بھر کے اپنے ملازمین کیلئے ' ایک نئی امید' کے نام سے رضاکار پروگرام شروع کیا ہے جس کا مقصد پر عزم ملازمین پر مشتمل ایک ایسی ٹیم تیار کرنا ہے جو متعدد شہری و معاشی مقاصد کیلئے مشترکہ طور پر کام کریں گے۔زونگ کا عزم ہے کہ ' ایک نئی امید'کے تحت ملک بھر میں سماجی خدمات کے دائرے کو مزید وسعت دیتے ہوئے تعلیم، صحت، سماجی بہبود اور معاشی خود مختاری کے بڑے پروگرام شروع کیے جائیں گے۔اس کے ساتھ ساتھ ایک منظم طریقے سے قدرتی آفات سے متاثرہ خاندانوں کی امداد اور بحالی، یتیم بچوں اور بچیوں کی کفالت، ذہنی و جسمانی معذوروں کی معاونت سمیت متعدد منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔اس پروگرام کو لانچ کرنے کے موقع پر زونگ کے ترجمان مسٹر ماہم درد کا کہنا تھا کہ زونگ اپنی سماجی ذمہ داریوں سے بخوبی آگا ہ ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ہم اپنے معاشرے کو سماجی اور تکنیکی لحاظ سے ہر ممکن فوائد پہنچا ئیں۔زونگ سمجھتا ہے کہ اپنی تیز ترین 4G سروسز سے عوام کو ٹیلی کام کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے باہمی رابطوں کو مزید موثر کیا جاسکتا ہے جس سے معاشرے میں سماجی، ماحولیاتی اور کاروباری لحاظ سے مزید بہتری آئے گی۔' ایک نئی امید'بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے جس کے تحت ہم دوست کمپنیوں کے ساتھ مل کر ایسے شعبوں میں کام کر یں گے جس سے لاکھوں پاکستانیوں کی زندگیوں میں بہتری آ سکتی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر