باجوڑگورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج خار میں متحدہ طلبہ محاذ کے کابینہ سازی مکمل

باجوڑگورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج خار میں متحدہ طلبہ محاذ کے کابینہ سازی مکمل

باجوڑایجنسی(نمائندہ خصوصی)تفصیلات کیمطابق گزشتہ روزگورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج خارمیں متحدہ طلبہ محاذکے ایک اہم اجلاس منعقد ہوئے جس میں پیپلزسٹوڈنٹس فیڈریشن کے اسماعیل شاہ ،اسلامی جمعیت طلبہ کے فرمان اللہ اورمسیح اللہ ،پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے سخی بہادر،انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے داوٗدشاہ کے علاوہ کثیرتعدادمیں طلباء نے شرکت کی اجلاس میں متفقہ طورپرپیپلزسٹوڈنٹس فیڈریشن کے اسماعیل شاہ کومتحدہ طلبہ محاذکے صدرجبکہ انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے داوٗدشاہ کوجنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا نومنتخب صدراسماعیل شاہ نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آخری دم تک طلباء کے حقوق کیلئے لڑتے رہے گے اُنہوں نے کہا کہ قبائلی طلباء کوسالانہ سکالرشپ سے محروم کرنا زیادتی ہے گورنر خیبرپختونخوااورپولیٹکل ایجنٹ باجوڑسے اپیل کرتاہوں کہ جلدآزجلدپولیٹکل سکالرشپ بحال کریں ورنہ طلباء کوسڑکوں پرلائنگے جس کے ذمہ دارحکومت ہوگا

مزید : پشاورصفحہ آخر