تیس لاکھ روپے چھیننے والے ملزم کو جیل میں بندرکھنے کاحکم

تیس لاکھ روپے چھیننے والے ملزم کو جیل میں بندرکھنے کاحکم

پشاور(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج پشاورحیات گل مہمند نے شہری سے گن پوائنٹ پرتیس لاکھ روپے چھیننے کے الزام میں گرفتار ملزم کی ضمانت پررہائی کی درخواست خارج کردی اورملزم کوجیل میں بندرکھنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں سرکار کی جانب سے ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹرعتیق نے درخواست کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزم عابداللہ ساکن باڑہ شیخان پرالزام ہے کہ اس نے مدعی مقدمہ خان شرف ساکن شیخان کو گن پوائنٹ پریرغمال بناکراس سے تیس لاکھ روپے کی نقدی چھین لی تھی ملزم کی گرفتاری پراس نے ضمانت پررہائی کی درخواست دائرکی اورعدالت نے دلائل مکمل ہونے پرملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر