ترقیاتی سکیموں میں ناقص میٹریل استعمال کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی :فوکل پرسن حسین احمد خٹک

ترقیاتی سکیموں میں ناقص میٹریل استعمال کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی ...

نوشہرہ (بیورو رپورٹ ) ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ سیل نوشہرہ کے چےئرمین فوکل پرسن ڈسٹرکٹ ناظم حاجی حسین احمدخٹک نے مختلف ترقیاتی منصوبوں اور سکولوں پر چھاپے مارے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن محکمہ ایریگیشن اور پبلک ہیلتھ کے افسروں اور ٹھیکیداروں کے خلاف کاروائی کا حکم ناقص میٹریل استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی پرائمری سکول نمبر2امان گڑھ کے ہیڈماسٹر کو تبدیل جبکہ ٹیچر کے خلاف انکوائری کا حکم سکولوں کو فوری طورپر فرنیچر کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے کیونکہ ضلعی حکومت نے تمام سکولوں کو فرنیچر اور دیگر سامان فراہم کردی ہے غفلت بھرتنے والے افسروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی تفصیلات کے مطابق حاجی حسین احمدخٹک ،ضلعی ممبران سیدعلی شاہ عرف شاہ جی، زاہد حیات، اشفاق خان ، ملک خان بشر، تحصیل ناظم نوشہر ہ رضا اللہ اور سرکاری محکموں کے افسران کے ہمراہ امان گڑھ پرائمری سکول نمبر2 کسی کے کنارے زیر تعمیر پشتوں محکمہ ایریگیشن کی تعمیر کردہ پشتوں اور واٹر سپلائی سکیم پر چھاپہ مارا سکول میں ہیڈماسٹر اور ایک استاد غیرحاضر تھے ہیڈماسٹر کو تبدیل جبکہ استاد کے خلاف محکمانہ کاروائی کا حکم امان گڑھ واٹر سپلائی سکیم جس پر ایک کروڑ اسی لاکھ روپے لاگت آئی ہے ابھی تک ناکارہ پڑا ہوا ہے اور پائپوں میں پانی کانام ونشان تک نہیں ہے امان گڑھ ایریگیشن کی طرف سے تعمیر کردہ ناقص میٹریل استعمال کرنے پر اورسےئر نواز خان اور متعلقہ ٹھیکیداروں کے خلاف انکوائری کاحکم دس دن کے اندراندر واٹر سپلائی سکیم کو چالو کرنے اور ایریگیشن کی طرف سے ناقص تعمیر شدہ پشتیں کو دوبارہ تعمیرکرنے کا حکم حاجی حسین احمد خٹک نے میڈیا کو بتایا کہ تمام سرکاری افسران اپنا قبلہ درست کریں کیونکہ اب کرپشن اور لوٹ مار کا دور گزر چکا ہے اور ضلع نوشہرہ کو خوبصورت ماڈل ضلع بنانے کا تہیہ کررکھا ہے اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک ضلعی ناظم لیاقت خان خٹک کی خصوصی ہدایت پر کرپشن لوٹ مار کے خلاف بھرپور مہم چلائی جارہی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر