ڈیرہ ،پولیس کی کارروائی 3 گرفتار ،چرس اور پستول برآمد
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)صدر پولیس نے سی آر بی سی پوسٹ ، نیازی چوک اور طارق شہید پوسٹ پر کاروائی کرکے دو پستول اور چرس برآمد کرکے تین ملزمان گرفتار کرلئے ، کینٹ پولیس نے فلک آباد میں منشیات فروش سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او صدر محمد عدنان نے سی آر بی سی پوسٹ پر بیت اللہ ولد عبدالمنان سکنہ کڑی لٹی ٹانک سے تلاشی کے دوران ایک پستول 9MMاور 21کارتوس برآمد کرلئے ،دوسری کاروائی میں طارق شہید پوسٹ پر ایاز سکنہ پٹھان کوٹ ٹانک سے 60گرام چرس برآمد کرلی ،تیسری کاروائی میں نیازی چوک پر روزی خان ولد شہزاد سکنہ موسیٰ کھر سے ایک پستول تیس بور اور پانچ کارتوس برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔