ڈیرہ ،عیدا لضحیٰ پر بغیر اجازت چھٹیاں کرنے پر جیل وارڈنوں کوسزائیں

ڈیرہ ،عیدا لضحیٰ پر بغیر اجازت چھٹیاں کرنے پر جیل وارڈنوں کوسزائیں

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)عیدالضحیٰ کے موقع پر لکی مروت جیل سے بغیر اجازت 28جیل وارڈران کو ہیڈکوارٹر جیل سپرٹینڈنٹ بن یامین میانخیل نے سزاؤں کا حکم جاری کرتے ہوئے 17کو ڈیرہ ذون سے باہر جبکہ باقی ماندہ وارڈران کو سزائیں دے کر ڈیرہ ذون تبدیل کردیا ۔تفصیلات کے مطابق سپرٹینڈنٹ سنٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان بن یامین میانخیل نے عیدالضحیٰ کے موقع پر لکی مروت جیل سے غیر حاضر 28جیل وارڈران کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 17وارڈنز کی غیر حاضری کو بغاوت تصورکرتے ہوئے ڈیرہ زون سے باہر تبدیل کردیا ۔ جبکہ 11وارڈران کو ڈیرہ زون کے کوہاٹ ، لکی مروت،بنوں،ڈیرہ اور ٹانک میں تبدیل کردیا گیا ۔28وارڈران عیدالضحیٰ کے موقع پر بغیر اجازت کے غیر حاضر تھے ۔غیر حاضری کے کیس میں سپرٹنیڈنٹ بن یامین میانخیل نے ان 28غیر حاضر وارڈران کو سزائیں سنادی ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر