سخاکوٹ ،جماعت اسلامی کے اجتماع میں بھر پور شرکت کرینگے ،مولانا جمال الدین

سخاکوٹ ،جماعت اسلامی کے اجتماع میں بھر پور شرکت کرینگے ،مولانا جمال الدین

سخاکوٹ(نمائندہ پاکستان) جماعت اسلامی کا صوبائی اجتماع عام ملک میں حقیقی تبدیلی کا پیش خیلہ ثابت ہوگا۔اجتماع عام میں ضلع ملاکنڈ سے ہزاروں کی تعداد میں افراد شریک ہونگے۔اجتماع عام کو کامیاب بنانے کے لئے خصوصی دعائیں، نوافل کا اہتمام ،ہر گھراور گلی ،مسجد اور دکان میں اجتماع کا دعوت پہنچائیں گے۔جماعت اسلامی نے کرپشن کے خلاف جہاد کا اعلان کیا ہے اور کرپشن کو جڑ سے ختم کرکے کرپشن فری پاکستان بنائینگے۔بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ۔لائن آف کنٹرول پر بھارتی حملے کی مذمت کرتے ہیں اور شہید جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔پوری قوم بہادر افواج کے پشت پر کھڑی ہے۔بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلم کھلم خلاف ورزی کررہی ہیں اور نہتے کشمیری نوجوانوں، بوڑھوں، خواتین اور بچوں پر مظالم کی انتہا کردی ہے۔ان خیالات کا اظہار امیرجماعت اسلامی ضلع ملاکنڈ مولانا جمال الدین نے تھانہ نل میں 22,23اکتوبر اجتماع کے تیاریوں کے حوالے سے ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جلسہ عام سے تھانہ زون کے امیر ذاکر حسین ، اقبال حسین اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ ضلعی امیر نے کہا کہ عوام حقیقی تبدیلی کے لئے جماعت اسلامی کے دست وبازو بن جائیں۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا 22,23اکتوبر صوبائی اجتماع عام صوبے کی سیاست کا رخ تبدیل کریگا۔اور یہ ثابت کریگا کہ مستقبل جماعت اسلامی کا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر