ایس ایس پی آپریشنز نے ماتمی جلوسوں کے روٹس چیک کئے

ایس ایس پی آپریشنز نے ماتمی جلوسوں کے روٹس چیک کئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( کرائمز رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز پشاور نے چار محرم الحرام بروز جمعرات چمکنی کے علاقہ وڈپگہ سے برآمد ہونے والے ماتمی جلوس سے قبل جلوس کے روٹس کے تمام سکیورٹی انتظامات چیک کیے انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام ماتمی جلوس برآمد ہونے سے قبل تمام روٹس کو بم ڈسپوزل سکواڈ اورسنیپرڈاگ کے زریعے چیک کرکے کلیئر کیا جائے اور سکیورٹی کے بہتر اور فل پروف انتظامات کیے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روزچمکنی کے علاقہ وڈپگہ سے برآمد ہونے والے ماتمی جلوس بر آمد ہونے سے قبل تمام سکیورٹی انتظامات چیک کرنے کیلئے ایس ایس پی آپریشنز پشاور عباس مجید خان مروت نے دورہ کیا اس موقع پر ایس پی رورل ، ڈی ایس پی چمکنی ، ایس ایچ اوز اوردیگر پولیس افسران بھی انکے ہمراہ موجود تھے ،اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز نے پولیس افسران کوہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ چمکنی وڈپگہ سمیت سٹی کے تمام ماتمی جلوس برآمد ہونے سے قبل ان کے تمام روٹس بی ڈی ایس اور سنیپر ڈاگ کے ذریعے کلئیر کیا جائے اور سکیورٹی کی فل پروف انتظامات میں روف ٹاپس، گن پوائینٹس،پلگ ان پوائینٹس،لیڈی پولیس، ہائی الرٹ ناکہ بندیاں قائم کئے جائیں جبکہ سفید پارچات میں بھی پولیس افسران اور اہلکاران کو ماتمی جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے تعینات کیا جائے۔