ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خا ن سے 283کے نائب ناظم اور کونسلروں کی ملاقات

ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خا ن سے 283کے نائب ناظم اور کونسلروں کی ملاقات

پشاور(کرائمز رپورٹر)ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خا ن سے 283کے نائب ناظم اور کونسلروں کی ملاقات ‘ سفیدڈھیری کے یونین کونسل میں ہونے والے بے قاعدگیوں سے ضلع ناظم کو آگاہ کیا تفصیلات کے مطابق آج ضلع ناظم پشاور محمدعاصم خان سے یوسی 283 نیبرہوڈ کے نائب ناظم ساجد علی ‘ جنرل کونسلر ملک ابرار ‘ طارق جنرل کونسلر ‘ سردار کسان کونسلر اور خواین کونسلر وں نے شرکت کی اس موقع پریوسی 283 کے نیبر ہوڈ کے نائب ناظم ساجد علی نے ضلع ناظم کو اپنے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا انہوں نے کہاکہ انہوں نے اجلاس بلایاتھا جس پر سیکرٹری کو بھی اطلاع دی گئی تھی جس پر ناظم اور سیکرٹری نے آفس کو تالالگایاہواتھا اور اجلاس نہ ہوسکا اور علاقے میں ترقیاتی سکمیں بھی صحیح طریقے سے نہیں ہورہے او ر جوبجٹ انکو ملا ہے اس کی انکوائری کی جائے جس پر ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے کہاکہ ترقیاتی کاموں پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا ضلع ناظم نے اکاؤنٹ آفیسرعزیزخان اور ڈپٹی ڈائریکٹر میاں شفیق کو انکوائری افسرمقرر کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ریاض خان کو فوری طور پر سیکرٹری کو تبدیل کرنے کے بھی احکامات جاری کئے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر