پیہورا یکسٹینشن کی منظوری سے صوابی کے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل ہوا :عبدالکریم خان

پیہورا یکسٹینشن کی منظوری سے صوابی کے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل ہوا :عبدالکریم ...

پشاور( پاکستان نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواکے معاون خصوصی برائے صنعت عبدالکریم خان نے کہا ہے کہ سنٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی( سی ڈی ڈبلیو پی )کی طرف سے پیہور ایکسٹینشن کی منظوری سے صوابی کے عوام کا ایک دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا ہے۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں منصوبے کی منظوری پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخواکے سینئر وزیر آبپاشی سکندر حیات خان شیر پاؤ ، سیکرٹری آبپاشی اور محکمہ کے دیگر متعلقہ افسران کی جدوجہد بھی اس سلسلے میں قابل ستائش ہے جن کے د ن رات روابط اور کوششوں سے یہ دیرینہ مسئلہ حل ہوا ہے جس پر وہ اور صوابی کے عوام وفاقی حکومت ، سینئر وزیر آبپاشی خیبر پختونخواسکندر حیات خان شیر پاؤ اور سیکرٹری آبپاشی کے مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع صوابی کا یہ میگا پراجیکٹ ایشین ڈیویلپمنٹ بینک کے تعاون سے مکمل ہوگا اور اس کی تعمیر پر تقریباً10۔ارب روپے لاگت آئے گی جس سے2لاکھ 25 ہزار کنال ا راضی سیراب ہوگی اور ضلع میں نہ صرف زمیندارو ں اور غریب کسانوں کے مسائل حل ہوں گے بلکہ یہ منصوبہ سبزانقلاب کی بنیاد بنے گا اور علاقہ خوشحالی سے ہمکنار ہوگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر