ٹاؤن تھری کے 5 افیسرز کو انفورسمنٹ افیسر کے اختیارات تقویض

ٹاؤن تھری کے 5 افیسرز کو انفورسمنٹ افیسر کے اختیارات تقویض

پشاور(کرائمز رپورٹر)ناظم ٹاؤن تھری آفس سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق پانچ افسران کو انفو ر سمنٹ آفیسر (مجسٹریٹ اختیارات ) دے دئیے گئے تفصیلات کے مطابق آج برو ز جمعرات ناظم ٹاؤن تھری ارباب محمدعلی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے پانچ افسران کو نفو ر سمنٹ آفیسر (مجسٹریٹ اختیارات ) دے دئیے گئے جس کے مطابق ا نفو ر سمنٹ آفیسر اس حوالے سے ٹاؤن تھری کے اجلاس میں بھاری اکثریت سے منظورکرنے کے بعد آج اعلامیہ جاری کردیاہے جس کے مطابق ارباب امین حیدر ‘ محمد وقاص ‘ ‘ ایاز خان ‘ اکرام اللہ خان اور طارق کو ا نفو ر سمنٹ آفیسر(مجسٹریٹ اختیارات )مل گئے ہیں اور ساتھ ناظم ٹاؤن تھری نیخصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ انفوراسٹتٹ آفیسر اپنے ٹاؤن تھری کے حدود میں روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کرکے رپورٹ ارسال کریں ‘ انہوں نے کہاکہ یہ آفیسر پرائس کنٹرول کی چیکنگ ‘ کوالٹی ‘ صفائی ‘ ملاوٹ اور دیگر اشیاء خوردنوش کے غلط کام کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں گی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر