سابق ایم ڈی ایلیمنٹری ایجوکیشن اور سابق ٹی ایم کی رہائی پر جواب طلب
پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس وقار احمدسیٹھ اور جسٹس قلندرعلی خان پرمشتمل دورکنی بنچ نے احتساب کمیشن کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے سابق ایم ڈی ایلیمنٹری ایجوکیشن فاؤنڈیشن احمدخان اور سابق ٹی ایم او ٹاؤن ون اورموجودہ سیکرٹری ورکرزویلفیئربورڈسلیم خان کی ضمانت پررہائی کے لئے دائردرخواستوں پر خیبرپختونخوااحتساب کمیشن سے جواب مانگ لیاہے فاضل بنچ نے گذشتہ روز شمائل احمدبٹ ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائردرخواست گذار احمدخان کی درخواست کی سماعت شروع کی تو عدالت کو بتایاگیاکہ درخواست گذار کوفاؤنڈیشن کے فنڈمیں خوردبرد کے الزام میں احتساب کمیشن نے گرفتار کیا ہے تاہم الزامات بدنیتی پرمبنی ہیں کیونکہ رقم میں کوئی خوردربرد نہیں ہوئی ہے اور تمام رقم بنک اکاؤنٹ میں محفوظ پڑی ہے اس بناء گرفتاری کالعدم قر ار دی جائے اوررٹ کی حتمی سماعت تک درخواست گذار کوضمانت پررہا کیاجائے اسی طرح سید ارشد علی ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گذار سابق ٹی ایم او ٹاؤن ون سلیم خان کوٹھیکیداروں سے کی جانے والی ریکوری میں خوردبرد کی اورقومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار کیاگیاہے تاہم احتساب کمیشن تاحال کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کرسکاہے لہذااسے ضمانت پررہاکیاجائے فاضل بنچ نے ابتدائی دلائل کے بعد دونوں درخواستوں پر احتساب کمیشن سے جواب مانگ لیاہے ۔