ڈیڈک چیئر مین کی بھرتیوں میں بے قاعدگیوں پر ڈی ایچ او کی سرزنش

ڈیڈک چیئر مین کی بھرتیوں میں بے قاعدگیوں پر ڈی ایچ او کی سرزنش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(کرائمز رپورٹر)ڈیڈک چئیرمین ارباب جہاندادکی زیر صدارت پروگریس ریویو میٹنگ‘ ہیلتھ کی بھرتیوں میں بے قاعدگیوں پر ڈی ایچ او کی سرزنش‘ وضاحت طلب تفصیلات کے مطابق آج بروز جمعرات ڈیڈک چیئر مین وایم پی اے ارباب جہانداد کی زیر صدارت پروگریس اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر جنگلات سید اشتیاق ارمڑ‘ ایم پی اے شوکت یوسفزئی‘ ایم پی اے عارف یوسف ‘ ایم پی اے فضل الہی‘ ایم پی اے یاسین خلیل ‘ ای ڈی او میل رفیق خٹک ‘ ای ڈی او فیمیل ‘ ڈی ایچ او جہانگیر ‘ ایکسین بلڈنگ اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں ای ڈی او ایجوکیشن میل اینڈ فیمیل نے اپنے اپنے محکموں کی طر ف سے بریفنگ دی اور خالی آسامیوں پر تفصیل سے آگاہ کیا جس پر ڈیڈک چیئرمین نے کلاس فورکی خالی آسامیوں پر فوت ہونے والے ملازمین کے ورثااور ریٹائرز ملازمین کے کوٹہ کے حساب سے بھی بھرتی کے احکامات جاری کئے اور تعمیر شدہ سکولوں کو بھی جلد سے جلد کھولنے کے احکاما ت جاری کئے ایم پی اے شوکت یوسفزئی نے پی کے ٹو کے علاقوں اخون آباد ‘ شیخ آباد اور منڈا بیر ی میں خستہ ہال سکولوں کی نشاندہی کی اور کہاکہ ان علاقوں میں بھی سکولوں کی حالت زار خراب ہے لہذا انکو گرا نئے سکول تعمیر کئے جائیں ‘ ڈی ایچ او پشاور جہانگیر نے بھی ہیلتھ کی طرف سے بریفنگ دی اور ہیلتھ میں ہونے والے بھرتیوں کے بارے میں اجلاس کو آگاہ کیا جس پر تمام ایم پی ایز نے مشترکہ طور پر ہیلتھ میں کئے گئے بھرتیوں میں بے قاعدگی کاانکشاف کیا اور ڈی ایچ او کی سرزنش کی اور وضا حت طلب کرلی جس پر ڈی ایچ او سے وضاحت طلب کرتے ہوئے 14 اکتوبر تک رپورٹ اور مکمل تفصیل طلب کی۔