لیاری کے علاقوں میں رینجرز اور ملزمان میں فائرنگ، گینگ وار کا کارندہ مارا گیا ، ساتھی گرفتار

لیاری کے علاقوں میں رینجرز اور ملزمان میں فائرنگ، گینگ وار کا کارندہ مارا ...
لیاری کے علاقوں میں رینجرز اور ملزمان میں فائرنگ، گینگ وار کا کارندہ مارا گیا ، ساتھی گرفتار

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) لیاری کے علاقوں میں رینجرز اور ملزمان کے درمیان مقابلے کے نتیجے میں گینگ وار کا کارندہ ہلاک ہو گیا ۔

ابتک نیوز کے مطابق لیاری کے علاقوں سنگولین ،شاہ بیگ لین میں رینجرز اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کر تبادلہ ہو ا ، فائرنگ کے تبادلے میں گینگ وار کا ایک کارندہ مارا گیا جبکہ دوسرے کو گرفتار کرلیا گیا ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی جس پر انہوں نے رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کر دی تاہم جوابی فائرنگ سے ایک ملزم مارا گیا اور گینگ وار ملزمان کے تین ساتھی فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش کیلئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے ۔

مزید : کراچی