سی ٹی ڈی کی کارروائی : ڈیرہ اسماعیل خان سے کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی کارروائی : ڈیرہ اسماعیل خان سے کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار
سی ٹی ڈی کی کارروائی : ڈیرہ اسماعیل خان سے کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک ) ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس نے خفیہ اطلاعات پر ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کی جس دوران انتہائی مطلوب دہشت گرد سعید رفیق کو پہاڑ پور کے علاقے سے گرفتا رکرلیا گیا ۔ملزم بنوں پولیس کو مطلوب تھا۔

سمندری طوفان نے تباہی مچا دی ، ہلاکتیں

سی ٹی ڈی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فورسز پر حملوں میں ملوث تھا جس کے سر کی قیمت صوبائی حکومت نے10لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی ۔

ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور ممنوعہ لٹریچر بھی برآمد ہوا ہے تاہم اسے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے اور تفتیش کے بعد ملزم کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری کی توقع کی جا رہی ہے ۔

مزید : پشاور