امریکی پل پر روسی صدر کی تصویر،کھلبلی مچ گئی،تحقیقات شروع

امریکی پل پر روسی صدر کی تصویر،کھلبلی مچ گئی،تحقیقات شروع
امریکی پل پر روسی صدر کی تصویر،کھلبلی مچ گئی،تحقیقات شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی شہر نیویارک کے مین ہیٹن پل پر روسی صدر ولادی میر پوتن کی تصویر والے بینر نے کھلبلی مچادی، بینر پر لکھی تحریر میں پوتن کو ”پیس میکر “ یعنی امن کا داعی بھی قرار دیا تھا۔ کچھ منچلوں نے اس بینر کی تصویر بنائی جو جلد ہی انٹر نیٹ پر وائرل ہوگئی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ٹرینڈ ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی اور بینر کو ہٹادیا گیا۔تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔یاد رہے کہ امریکہ اور روس کے درمیان ان دونوں شام میں جنگ بندی معاہدے پر اختلافات کے باعث کشیدگی عروج پر ہے۔