انتہا پسندہندوؤں کی دھمکیاں،دھونی پر بننے والی فلم سے فواد خان کے سین نکال دیئے گئے

انتہا پسندہندوؤں کی دھمکیاں،دھونی پر بننے والی فلم سے فواد خان کے سین نکال ...
انتہا پسندہندوؤں کی دھمکیاں،دھونی پر بننے والی فلم سے فواد خان کے سین نکال دیئے گئے

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی فنکاروں کو بھارت سے نکالنے کے بعد بھی انتہا پسند ہندوؤں کی حرکتیں تھم نہیں سکیں،بھارتی کرکٹر مہیندرا سنکھ دھونی پر بننے والی فلم میں سے پاکستانی اداکار فواد خا ن کے سین نکلوادیئے گئے۔ فلم کے ڈائریکٹر نے انتہا پسندوں کے دباؤاور فلم سے فواد خان کے سین نکالنے کی تصدیق کردی ہے۔ اس فلم میں فواد خان ویرات کوہلی کا کردار نبھارہے تھے۔ یاد رہے کہ اُڑی ڈرامے کے بعد جہاں بھارتی حکومت جنگی جنون میں پاگل ہوگئی وہیں انتہا پسند ہندوؤں کا تعصب بھی انتہاکو پہنچ گیا،دھمکیاں دیکر پاکستانی فنکاروں کو بھی بھارت سے نکلوادیا گیا۔

مزید : تفریح