وزیر اعظم نواز شریف سے آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم نواز شریف سے آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے ...
وزیر اعظم نواز شریف سے آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر تبادلہ خیال

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم نواز شریف سے آذر بائیجان کے سفیر نے ملاقات کی ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم نوازشریف سے آذربائیجان کے سفیر نے وزیر اعظم ہاﺅس میں ملاقات کی جس دوران علاقائی امن اور دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ذرائع کا کہناہے کہ ملاقات کے دوران آذربائیجان کے سفیر سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اقتصادی تعاون سے علاقائی روابط بڑھانے کی پالیسی پر کاربند ہے اور آذر بائیجان سے کئی شعبوں میں تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ دوستانہ تعلقات معاشی شراکت داری میں بدلنا ہو نگے اور اقتصادی تعاون سے خطے کے عوام کو فائدہ ہو گا ۔

اس موقع پر آذر بائیجان کے سفیر کا کہنا تھا کہ مشترکہ کوششوں سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات مضبوط ہونگے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں