امریکی بلاگر کیساتھ ویڈیو گفتگو پر پکڑے جانیوالے عرب شہری کو بڑی خوشخبری مل گئی

امریکی بلاگر کیساتھ ویڈیو گفتگو پر پکڑے جانیوالے عرب شہری کو بڑی خوشخبری مل ...
 امریکی بلاگر کیساتھ ویڈیو گفتگو پر پکڑے جانیوالے عرب شہری کو بڑی خوشخبری مل گئی

  

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں امریکی لڑکی کے ساتھ غیر مہذب گفتگو کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعدگرفتار کئے گئے انیس سالہ نوجوان کو ایک ہفتے کی قید کے بعد رہا کردیا گیا ہے۔

”عرب نیوز“ کے مطابق انیس سالہ ابو سن اس وقت حکام کی نظروں میں آیا جب اکیس سالہ امریکی لڑکی کے ساتھ چیٹنگ کی ویڈیو انٹر نیٹ پر وائرل ہوئی۔ ویڈیو میں دونوں کے درمیان غیر مہذب گفتگو پر شدید تنقید بھی کی گئی تھی۔ریاض پولیس کے ترجمان کرنل فواذ المیان کے مطابق ابو سن کو سائبر کرائم قانون کے آرٹیکل چھ کے تحت سزاد دی گئی ۔ا لعربیہ ٹی وی کے مطابق ابوسن کی رہائی کے باوجود مقدمہ انویسٹی گیشن بیورو میں چلتا رہے گاتاہم جرم ثابت ہونے پر اسے پانچ سال قید یا تیس لاکھ ریال سے زیادہ جرمانہ نہیں ہوسکتا۔

مزید : عرب دنیا