نیلم (آئی این پی) وادی نیلم کیل سیکٹر پر انڈین آرمی کی بلا اشتعال فائرنگ ایک شہری شہید گرلز ڈگری کالج ، رہائشی مکانات کو بڑے پیمانے پر نقصان ، علاقے میں خوف و ہراس فائرنگ کا سلسلہ بدھ اور جمعرات کے درمیانی شب رات 06سے رات ساڑھے07بجے تک بلا تعطل جاری رہا، پاک فواج کے دندان شکن جواب نے ہندوستانی توپوں پر سکتہ طاری کردیاخاموش کروادیا کیل مرکزی بازار بند کردیا ، تعلیمی ادارے بند کردیے گے۔علاقے کے مقیموں نے نالہ شونٹھر سمیت دیگر محفوظ مقامات پر نقل مکانی شروع کردی ، کنٹرول لائن پر حالات بدستورکشیدہ علاقے میں خوف و ہراس ڈپٹی کمشنر نیلم سردار عبدالوحید نے نیلم ویلی میں ہنگامی صورتحال نافذ کردی۔
تفصیلات کے مطابق کنٹرول لائن کے علاقے وادی نیلم کیل سیکٹر پر گزشتہ سے پیوستہ شب ہندوستانی فوج نے اچانک فائرنگ کا سلسلہ شروع کر دیا اس دوران ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا آزادانہ استعمال کیا گیا ہندوستانی فوج نے سیز فائر2003ءکی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقامی آبا دی کو نشانہ بنایا گیا، فائرنگ کے نتیجہ میں وادی نیلم کے علاقے اڑنگ کیل کے رہائشی پروفیسر محمد شفیع ولدصفی اللہ جوکہ کیل گرلز ڈگری کالج کے قریب رہائش پذیر تھے موقع پر جاں بحق ہوگےا س دوران گرلز ڈگری کالج کی عمارت سمیت دیگر سرکاری و پرائیویٹ عمارتوں کو بھی بڑے حد تک نقصان پہنچا فائرنگ کا سلسلہ اڑھائی گھنٹے تک جاری رہا مارٹر گولوں اور ہلکے فائرکا بھی ا ستعمال کیا گیا علاقہ میں زبر دست خوف و ہراس کیل کے مقیموں نے نالہ شونٹھر سمیت دیگر محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی شروع کر دی ، ڈپٹی کمشنر نیلم سردار عبدالوحید کے مطابق ہندوستانی فوج نے کیل کے مقام پر مقامی آبادی کو نشانہ بنایا جس کے باعث ایک شہری شہید ہوا ہے۔