سندھ ہائیکورٹ نے پرائیویٹ سکولوں کی فیسوں میں 5فیصد سے زائد اضافہ غیر قانونی قرار دیدیا

سندھ ہائیکورٹ نے پرائیویٹ سکولوں کی فیسوں میں 5فیصد سے زائد اضافہ غیر قانونی ...
سندھ ہائیکورٹ نے پرائیویٹ سکولوں کی فیسوں میں 5فیصد سے زائد اضافہ غیر قانونی قرار دیدیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) سندھ ہائیکورٹ نے پرائیویٹ سکولوں کی فیسوں میں غیر معمولی اضافے کو غیر قانونی قراردیدیا ۔

جیو نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پرائیویٹ سکولز کی فیسوں میں اضافے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ، عدالت نے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد 5فیصد سے زائد اضافے کے حق میں دائر سکول مالکان کی درخواستیں مسترد کر تے ہوئے فیسوں میں غیر معمولی اضافے کو غیر قانونی قرار دیدیا۔

عدالت نے محکمہ تعلیم کو پرائیویٹ سکولز کیلئے نافذ قواعد پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا حکم بھی دیا ۔ عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ فیسوں میں سالانہ پانچ فیصد سے زیادہ اضافہ غیر قانونی ہے ۔

مزید : کراچی