17 کروڑ روپے کرپشن کیس، سابق ڈی آئی جی سمیت مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

17 کروڑ روپے کرپشن کیس، سابق ڈی آئی جی سمیت مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ ...
17 کروڑ روپے کرپشن کیس، سابق ڈی آئی جی سمیت مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت نے کرپشن کیس میں سابق ڈی آئی جی سمیت دو 2 ملزمان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق احتساب عدالت میں سابق ڈی آئی جی دین محمد بلوچ کے خلاف 17 کروڑ روپے سے زائد کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی جس دوران تفتیشی افسر نے اپنی رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے بغدادی پولیس سے مدد مانگی ہے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

نیب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم دین محمد بلوچ پولیس میں اے ایس آئی تھا۔ سابق ڈی آئی جی دین محمد بلوچ، عارف میمن، غلام اکبر میمن اور مراد بلوچ عبوری ضمانت پر ہیں جس پر عدالت نے مفرور ملزمان احمد بلوچ اور ریاض میمن کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پھر جاری کرتے ہوئے سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔

مزید : اسلام آباد