رینجرز نے متحدہ رابطہ کمیٹی کے رکن گلفراز خٹک کو حراست میں لے لیا

رینجرز نے متحدہ رابطہ کمیٹی کے رکن گلفراز خٹک کو حراست میں لے لیا
رینجرز نے متحدہ رابطہ کمیٹی کے رکن گلفراز خٹک کو حراست میں لے لیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) رینجرز نے متحدہ رابطہ کمیٹی کے رکن کو گرفتار کر لیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز نے میڈیا ہاﺅسز پر حملے اور دیگر دو مقدمات میں مطلوب متحدہ رابطہ کمیٹی کے رکن گلفراز خٹک ایڈوکیٹ کو گرفتار کر لیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گلفراز خٹک کو اے ٹی سی سے نکلتے ہوئے حراست میں لیا گیا ہے تاہم وہ میڈیا ہاﺅسز پر حملے ، بغاوت اور دیگر مقدمات میں مطلوب تھے ۔

ضرور پڑھیں: اسد عمر کی چھٹی

ترجمان ایم کیو ایم نے بھی گلفراز خٹک کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے ۔

مزید : کراچی