بلوچستان میں زکری فرقے کی طرف سے مصنوعی خانہ کعبہ تعمیر کیے جانے کا انکشاف

بلوچستان میں زکری فرقے کی طرف سے مصنوعی خانہ کعبہ تعمیر کیے جانے کا انکشاف
بلوچستان میں زکری فرقے کی طرف سے مصنوعی خانہ کعبہ تعمیر کیے جانے کا انکشاف

  

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کے صوبے بلوچستان میں زکری فرقہ کے بارے میں مصنوعی خانہ کعبہ کی تعمیر کا انکشاف ہوا ہے جہاں  ذکری لوگ اپنے تعمیر کردہ خانہ کعبہ کے گرد طواف کرتے ہیں اور حج کے پورے مناسک ادا کرکے یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ حج کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب جانے کی ضرورت نہیں۔

روزنامہ خبریں کی رپورٹ کے مطابق زکری قبیلے کے مذہبی قائد کے حوالے سے یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ان کا عقیدہ ہے کہ ان کے درمیان امام مہدی آچکے ہیں تاہم اب وہ انتقال کرگئے ہیں لیکن کسی بھی وقت وہ پھر آسکتے ہیں۔ بعض علماءکا کہنا ہے کہ امام مہدی جب آئیں گے تو پھر ان کے انتقال کی خبریں درست نہیں سمجھی جاسکتیں۔ علماءکی مجموعی طور پر زکری قبیلے میں ہونے والے حج عمرے اور طواف کو ناجائز اور کفر سے تعمیر کرتے ہیں۔

اس مصنوعی خانہ کعبہ کی تعمیر کی اطلاعات کے بعد لوگوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے تاہم بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ مصنوعی خانہ کعبہ لوگوں کو  مناسک حج سکھانے کے لیے استعمال کیا جاتاہے۔

مزید : لاہور