لاہور ہائیکورٹ میں بچوں کی حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت، تفتیشی افسر سے 13 اکتوبر تک مکمل رپورٹ طلب
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے بچوں کی حوالگی سے متعلق کیس میں تفتیشی افسر سے 13 اکتوبر تک مکمل رپورٹ طلب کر لی ہے۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں بچوں کی حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت کے باہر فریقین کی جانب سے شور شرابا کیا گیا۔ رینالہ خورد کی شازیہ کی جانب سے بچوں کی حوالگی کیلئے دائر دعوے کی سماعت کے دوران مرسلین نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ تینوں بچوں کو ان کا ماموں اغواءکر کے لے گیا ہے جس پر شازیہ نے کہا کہ نہ بچے ان کے پاس ہیں اور نہ ہی وہ انہیں لے کر گئے ہیں۔
روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں
عدالت نے دونوں فریقین کی جانب سے دلائل سننے کے بعد تفتیشی افسر سے 13 اکتوبر تک مکمل رپورٹ طلب کر لی ہے۔