پاکستان نے 2015-16ءمیں 1985 ارب روپے قرضہ حاصل کیا، وزارت خزانہ کا قومی اسمبلی میں جواب

پاکستان نے 2015-16ءمیں 1985 ارب روپے قرضہ حاصل کیا، وزارت خزانہ کا قومی اسمبلی میں ...
پاکستان نے 2015-16ءمیں 1985 ارب روپے قرضہ حاصل کیا، وزارت خزانہ کا قومی اسمبلی میں جواب

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے 16 - 2015ءمیں 1985 ارب روپے کے قرضے حاصل کئے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ کسی بھی ملک کی اقتصادی ترقی کیلئے قرضے لینا ضروری ہوتا ہے اور پاکستان نے 2015-16ءمیں 1985 ارب روپے کے قرضے حاصل کئے ہیں۔

تحریری جواب میں بتایا گیا کہ اگست 2016ءکے اختتام تک بیرونی قرضہ 57 ارب 70 کروڑ ڈالر ہے جبکہ یکم مارچ 2013ءتک اب تک بیرونی قرضے میں 7 ارب 80 کروڑ ڈالر اضافہ ہوا ہے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں