نیول بیس پر دھماکہ نہیں ہوا بلکہ ”پٹاخہ“ چلا تھا، حقیقت سامنے آنے پر بھارتی میڈیا کھسیانی بلی بن گیا

نیول بیس پر دھماکہ نہیں ہوا بلکہ ”پٹاخہ“ چلا تھا، حقیقت سامنے آنے پر بھارتی ...
نیول بیس پر دھماکہ نہیں ہوا بلکہ ”پٹاخہ“ چلا تھا، حقیقت سامنے آنے پر بھارتی میڈیا کھسیانی بلی بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت پاکستان دشمنی میں اتنا اندھا ہو چکا ہے کہ اب پٹاخوں کو بھی بم دھماکہ قرار دینے لگ گیا ہے کیونکہ پوربند نیول بیس پر سنی جانے والی آواز کسی دھماکے کی نہیں بلکہ پٹاخے کی تھی۔

بھارت کی پاکستان کے خلاف ایٹمی جنگ کی تیاریاں،کنٹرول لائن پرزیر زمین بنکر تیار
تفصیلات کے مطابق بھارتی گجرات میں پوربند نیول بیس پر ”دھماکے“ کی آواز سنی گئی تو سیکیورٹی اہلکاروں اور امدادی ٹیموں کی دوڑیں لگ گئیں۔ بھارتی میڈیا نے بھی آسمان سر پر اٹھا لیا جس نے پہلے تو دھماکہ ”دھماکوں“ میں تبدیل کیا اور پھر اسے فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دینے لگیں۔
بھارتی میڈیا چیخ چیخ کر کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں وقفے وقفے سے جاری ہیں اور ایسا لگ رہا ہے جیسے پٹھان کوٹ اور اوڑی جیسا حملہ کر دیا گیا ہے لیکن ابھی بھارتی میڈیا کے دل کو ”سکون“ بھی نہ پہنچا تھا کہ حقیقت سامنے آ گئی اور انکشاف ہوا کہ وہ آواز کسی دھماکے کی نہیں بلکہ ایک کریکر کی تھی جو نیول بیس کے قریب ہی پھٹا تھا اور اس کی آواز کسی پٹاخے سے زیادہ نہیں تھی۔

جنرل راحیل شریف کو توسیع نہیں ملے گی،نئے آرمی چیف کا فیصلہ ہوگیا، نام کا اعلان کسی بھی وقت متوقع
بغیر تصدیق کے ”دھماکے“ کا راگ الاپنے والا بھارتی میڈیا حقیقت سامنے آنے پر کھسیانی بلی بنا رہا اور اس خبر کو منظرعام سے یوں غائب کر دیا کہ جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو۔