نوکریوں میں عدم دلچسپی ، تنخواہ سے زیادہ ایک پروگرام سے کمالیتے ہیں، عاشی بٹ

نوکریوں میں عدم دلچسپی ، تنخواہ سے زیادہ ایک پروگرام سے کمالیتے ہیں، عاشی بٹ
نوکریوں میں عدم دلچسپی ، تنخواہ سے زیادہ ایک پروگرام سے کمالیتے ہیں، عاشی بٹ

  

لاہور (ویب ڈیسک)پنجاب میں خواجہ سراﺅں کی جانب سے سرکاری نوکری کے حصول کے لیے عدم دلچسپی دیکھنے میں آرہی ہے۔سپریم کورٹ کا حکم اپنی جگہ، پنجاب حکومت کی کوشش اپنی جگہ، لیکن چار سال ہوگئے کسی ایک خواجہ سرا نے سرکاری ملازمت کے لیے درخواست نہیں دی۔سرکاری ملازمتوں میں خواجہ سراﺅں کا ایک فیصد کوٹا مختص کیا گیا ہے تاہم صوبائی مقابلے کے امتحان سمیت کسی بھی اسامی پر خواجہ سراﺅں نے درخواست نہیں دی۔

اس حوالے سے خواجہ سراﺅں کی صدر عاشی بٹ کا کہنا ہے کہ خواجہ سراﺅں کی اکثریت ان پڑھ یا کم پڑھی لکھی ہے، جبکہ 25سے 30 ہزار کی تنخواہ میں گزارہ نہیں ہوتا، اسی لیے سرکاری ملازمت نہیں کر سکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ 30 ہزار روپے میں میک اپ اور کپڑے ہی پورے نہیں ہوتے، 30 ہزار سے زیادہ تو ناچ گانے کے ایک پروگرام سے ہی کما لیتے ہیں۔

مزید : لاہور