پاکستا ن دشمنی کی انتہا ، فواد خان کا دھونی کی زندگی پر بننے والی فلم سے رول ختم کر دیا گیا

پاکستا ن دشمنی کی انتہا ، فواد خان کا دھونی کی زندگی پر بننے والی فلم سے رول ...
پاکستا ن دشمنی کی انتہا ، فواد خان کا دھونی کی زندگی پر بننے والی فلم سے رول ختم کر دیا گیا

  

بمبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی انتہا پسندوں نے پاکستان دشمنی کی حد کر دی ، شیو سینا کے اعتراض کے بعد فواد خان کا بھارتی کرکٹر مہندرا سنگھ دھونی کی زندگی پر بننے والی فلم سے رول ختم کر دیا گیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اڑی حملے کے اڑ میں پاکستان کے خلاف بھارت کی نفرت انگیز مہم جاری ہے ، انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے باعث بھارتی چھوڑنے کے بعد اب فواد خان کی فلم میں کام کرنے سے بھی روک دیا گیا ہے ۔

دوسری جانب شیو سینا کے غنڈوں کے اعتراضات کے بعد نواز الدین کواپنے ہی گاﺅں میں سٹیج ڈرامے ”رام لیلا“ میں اداکاری کرنے سے بھی روک دیا گیا ہے ۔

اس کے علاوہ فواد خان کو اپنی فلم کی پروموشن سے بھی روک دیا گیا ہے ۔

مزید : تفریح