ڈاکٹر عاصم کیس ، نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر اسلم بھٹہ نے استعفیٰ دے دیا

ڈاکٹر عاصم کیس ، نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر اسلم بھٹہ نے استعفیٰ دے دیا
ڈاکٹر عاصم کیس ، نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر اسلم بھٹہ نے استعفیٰ دے دیا

  

کراچی(این این آئی)ڈاکٹر عاصم حسین کیس میں نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر اسلم بھٹہ نے استعفیٰ دے دیاہے جبکہ ڈاکٹر عاصم اور دیگر ملزموں کی درخواست ضمانت پر سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عاصم کیس میں نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر نے استعفی دے دیاہے۔ اسلم بھٹہ نے ذاتی وجوہات کی وجہ سے استعفیٰ دیا ، اسلم بھٹہ ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عاصم سمیت مختلف ملزمان کی درخواستوں میں نیب کی پیروی کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ نیب کی وکالت بہت وقت لیتی ہے جس کی وجہ سے ان کی پرائیویٹ وکالت متاثر ہو رہی ہے۔

دوسری جانب ڈاکٹر عاصم اور دیگر ملزمان کیخلاف 17 ارب کرپشن سے متعلق جے جے وی ایل ریفرنس کی درخواست ضمانت کی سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔ایڈووکیٹ انور منصور خان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عاصم حسین ڈیڑھ سال سے قید میں ہیں۔دوسری جانب عدالت نے جے جے وی ایل کے مالک اقبال زیڈ احمد کی بیرون ملک جانے کی اجازت سے متعلق درخواست پر پراسیکیوٹر جنرل نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

مزید : کراچی