جماعت اہلسنت پاکستان کے سربراہ شاہ تراب الحق کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

جماعت اہلسنت پاکستان کے سربراہ شاہ تراب الحق کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
جماعت اہلسنت پاکستان کے سربراہ شاہ تراب الحق کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) معروف عالم دین اور جماعت اہلسنت پاکستان کے سربراہ شاہ تراب الحق کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کر دی گئی ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق معروف عالم دین شاہ تراب الحق کی نماز جنازہ میمن مسجد میں ادا کر دی گئی ہے ، نماز جنازہ میں شہری ، سیاسی اورمذہبی رہنما ؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔نماز جنازہ شاہ تراب الحق کے بیٹے نے پڑھائی ۔

شاہ تراب الحق گزشتہ روز کراچی کے آغا خان ہسپتال میں دم توڑ گئے تھے ، وہ کافی عرصے سے علیل تھے ۔

مزید : کراچی