معروف بھارتی ریسرچر مونیکا غردے کی برہنہ لاش برآمد

معروف بھارتی ریسرچر مونیکا غردے کی برہنہ لاش برآمد
معروف بھارتی ریسرچر مونیکا غردے کی برہنہ لاش برآمد

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی معروف ریسرچر مونیکا غردے کی لاش برہنہ حالت میں اپنے گھر سے مل گئی ہے اور قتل سے پہلے ڈکیتی اور جنسی زیادتی کا شبہ ظاہر کیا جارہاہے ۔ ذرائع کے مطابق مونیکا کی موت کا علم اس وقت ہوا جب جمعرات کی صبح سے مسلسل ٹیلی فونک رابطہ نہ ہونے پر مرحومہ کے بھائی نے پڑوسیوں سے رابطہ کیا، مشکوک صورتحال کو دیکھتے ہوئے پڑوسیوں نے پولیس کوآگاہ کردیا۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق پولیس کو مونیکا کی ہاتھ اور پاﺅں بندھی برہنہ لاش مل گئی ہے اور تحقیقات جاری ہیں لیکن حکام کو شبہ ہے کہ وہ جمعرات کی رات کوگوامیں موجوداپنے گھر میں اکیلی تھی جب اس سے ڈکیتی کی گئی ، پھر ریپ کرکے قتل کردی گئی ۔ اپنی ریسرچ کے علاوہ عمدہ قسم کے پرفیوم کی ڈیزائننگ کے حوالے سے بھی مونیکا شہرت رکھتی تھیں۔

بتایاگیاہے کہ لاش برآمد ہونے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مونیکا کے پڑوسیوں سے پوچھ گچھ شروع کردی جبکہ لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کردیاگیا۔رپورٹس کے مطابق اپنا کیریئرتبدیل کرنے سے قبل مونیکا کامیاب فوٹوگرافر تھیں ، اُنہوں نے چنائے میں پہلی لیبارٹری قائم کی اور پھرکام کو آگے بڑھاناشروع کردیا۔

مقامی لوگوں نے بتایاکہ مونیکا کے پڑوسیوں سے اچھے تعلقات تھے اور وہ گزشتہ سال جولائی سے اسی گھر میں مقیم تھی،اس سے پہلے وہ ڈیفنس کالونی میں مقیم تھی۔

مزید : تفریح