خوبرو اداکارہ لائیو ٹی وی پروگرام کے دوران غلطی سے ایسی حرکت کر بیٹھی کہ پوری دنیا کے سامنے شرم سے پانی پانی ہوگئی، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپاہوگیا کیونکہ۔۔۔

خوبرو اداکارہ لائیو ٹی وی پروگرام کے دوران غلطی سے ایسی حرکت کر بیٹھی کہ پوری ...
خوبرو اداکارہ لائیو ٹی وی پروگرام کے دوران غلطی سے ایسی حرکت کر بیٹھی کہ پوری دنیا کے سامنے شرم سے پانی پانی ہوگئی، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپاہوگیا کیونکہ۔۔۔

  

میکسیکو سٹی (نیوز ڈیسک) لائیوٹی وی شوز کے دوران غیر متوقع اور عجیب و غریب واقعات پیش آتے رہتے ہیں لیکن میکسیکو کی مشہور اداکارہ و گلوکارہ انگرڈ پوروناڈو کے ساتھ ایک لائیو شو کے دوران ایسا پریشان کن واقعہ پیش آگیا کہ جس کا تصور کر کے ہی انسان پر شدید گھبراہٹ طاری ہو جائے۔

اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق انگرڈ میکسیکن ٹی وی ازٹیکا چینل کے مشہور پروگرام وینگا لا الیگریا کی لائیو نشریات میں شریک تھیں۔ وہ ایک گیم شو میں حصہ لے رہی تھیں جس میں شرکاءکو ایک چارٹ پر لکھے لفظ کو دیکھے بغیر اس کے متعلق اپنی ٹیم کے ارکان کے اشاروں کی بناءپر اندازہ لگانا ہوتا ہے۔ انگرڈ کو جیسے ہی ایک سوال کے جواب کا اندازہ ہوا تو وہ جوشیلے انداز میں بولنے کے لئے آگے بڑھیں مگر بدقسمتی سے ان کا پیر تھوڑا سا پھسلا اور ان کا توازن بگڑ گیا، اور عین اسی وقت مزید بدقسمتی یہ ہوئی کہ ان کی ہوا اس زور سے خارج ہوئی کہ اس کی آواز پورے ملک کے ٹی وی ناظرین کو لائیو سنائی دی۔

انٹرنیٹ پر محبت اور شادی کا فیصلہ، لیکن جب دولہا شادی کی تقریب میں نہ پہنچا تو دلہن نے کس چیز سے شادی رچالی! دیکھ کر آپ پلکیں جھپکانا بھول جائیں گے

ضرور پڑھیں: اسد عمر کی چھٹی

یہ واقعہ پیش آنے پر ٹی وی شو کے میزبان نے سنجیدہ نظر آنے کی کوشش کی لیکن سٹیج پر موجود لوگوں کے لئے اپنی ہنسی روکنا مشکل ہوگیا جس پر شو کا میزبان بھی اپنے قہقہوں کو دبانے میں ناکام ہوگیا۔ بیچاری انگرڈ کا چہرہ شرم سے لال ہوگیا لیکن ان پر ہنسنے والے کسی طور اپنی ہنسی کو روک نہیں پارہے تھے۔ جلد ہی اس واقعے کا ویڈیو کلپ بھی انٹرنیٹ پر آگیا جو دیکھتے ہی دیکھتے جنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا اور کچھ گھنٹوں میں ہی سوشل میڈیا کے نمایاں ترین موضوعات میں شامل ہوگیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس