’بال لگوائے تو آپریشن کے ساتھ ہی جسم کے اس اہم ترین عضو نے کام کرنا چھوڑ دیا‘ معروف صحافی نے ایسا انکشاف کردیا کہ جان کر مرد سوچیں گے کہ بالوں کے بغیر ہی اچھے

’بال لگوائے تو آپریشن کے ساتھ ہی جسم کے اس اہم ترین عضو نے کام کرنا چھوڑ دیا‘ ...
’بال لگوائے تو آپریشن کے ساتھ ہی جسم کے اس اہم ترین عضو نے کام کرنا چھوڑ دیا‘ معروف صحافی نے ایسا انکشاف کردیا کہ جان کر مرد سوچیں گے کہ بالوں کے بغیر ہی اچھے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) گنجا ہونا کسی بھی مرد کے لیے ڈراﺅنا خواب ہوتا ہے۔ٹیکنالوجی کی جدت کے ساتھ گنجے پن کے شکار مردوں میں نئے بال لگوانے کا رواج بھی چل نکلا ہے مگر ایسے مردوں کو بال لگوانے سے قبل امریکی ٹی وی چینل فوکس سپورٹس کے بیس بال کمینٹیٹر جوئی بک کی کہانی ضرور سن لینی چاہیے۔ 2011ءمیں جوئی بک اچانک قوت گویائی سے محروم ہو گئے تھے، جس کی وجہ سے انہیں اپنی نوکری سے بھی ہاتھ دھونا پڑے۔ اس وقت جوئی نے بتایا تھا کہ یہ ایک وائرس کی وجہ سے ہوا تاہم اب اپنی یادداشت کی کتاب میں انہوں نے اعتراف کر لیا ہے کہ انہوں نے جھوٹ بولا تھا۔ سچ یہ ہے کہ ان کی قوت گویائی ہیئرٹرانسپلانٹ کے باعث متاثر ہوئی تھی۔

خاتون ٹیچر اکیلے ہی جنگل میں جاپہنچی لیکن وہاں کچھ ایسا ہوگیا کہ اب تک رو رہی ہے

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 47سالہ جوئی بک نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ ”نوجوانی میں ہی میں گنجے پن کے خوف میں مبتلا ہو گیا تھا۔ مجھے لگتا تھا کہ میں جلد گنجا ہو جاﺅں گا چنانچہ اسی خوف کے زیراثر 24سال کی عمر میں ہی میں نے باقاعدگی سے ہیئرپلگز کا سہارا لینا شروع کر دیا۔ میں ان کا بری طرح عادی ہو گیا تھا۔ جب کبھی مجھے موقع ملتا میں چپکے سے نیویارک نکل جاتا اور وہاں نئے بال لگواتا۔ 2011ءکے بیس بال سیزن سے چند دن قبل میں آٹھویں بار ہیئرٹرانسپلانٹ کے لیے نیویارک گیا لیکن اس بار سرجری ناکام ہو گئی۔ سرجری کے بعد جب میں ہوش میں آیا تو میں بولنے کی صلاحیت کھو چکا تھا۔ ناکام سرجری میں میرا بائیں طرف کا ووکل کارڈ مفلوج ہو گیاتھااور ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ عصبی نظام کو نقصان پہنچنے کے باعث کارڈ مفلوج ہوا ۔ کچھ عرصہ علاج کے بعد میری قوت گویائی لوٹ آئی۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس