پی ایم ڈی سی اور فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی باہمی چپقلش ،300طالبات امتحان سے محروم ،عدالت نے نوٹس لے لیا

پی ایم ڈی سی اور فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی باہمی چپقلش ،300طالبات امتحان ...
پی ایم ڈی سی اور فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی باہمی چپقلش ،300طالبات امتحان سے محروم ،عدالت نے نوٹس لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی ایم بی بی ایس سال دوم کی 300طالبات کو امتحان دینے سے محروم رکھنے پر یونیورسٹی انتظامیہ اور پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل سے تفصیلی جواب طلب کرلیا ہے ۔مسٹر جسٹس شاہد کریم نے یہ جواب طلبی فاطمہ جناح میڈیکل کالج کی کنیز فاطمہ سمیت 300طالبات کی درخوااست پرکی ہے ، درخواست گزاروں کے وکلاءنے موقف اختیار کیا کہ وہ فاطمہ جناح میڈیکل کالج میں سیکنڈ ایئر کے تعلیمی سیشن میں ہیں لیکن اس مرتبہ انہیں امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی گئی، جبکہ تمام میڈیکل یونیورسٹیوں کے سیکنڈ ایئر کے طلبہ و طالبات کی رولنمبر سلپس آئیں تو درخواست گزاروں نے یونیورسٹی انتظامیہ سے رابطہ کیا جس پر یونیورسٹی انتظامیہ نے بتایا کہ انہوں نے پی ایم ڈی سی کے ساتھ کسی تنازع کے وجہ سے درخواست گزار طالبات کا داخلہ ہی نہیں بھجوایا، انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ پی ایم ڈی سی اور فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی انتظامیہ کی باہمی چپقلش اور سنگین غفلت کی وجہ 300طالبات کا مستقبل داﺅ پر لگ گیا ہے، اگر درخواست گزاروں نے سیکنڈ ایئر کا امتحان نہ دیا تو نہ صرف ان کا تعلیمی سال ضائع ہو گا بلکہ انہیں اضافی مالی بوجھ بھی برداشت کرنا پڑے گا، انہوں نے استدعا کی کہ ان طالبات سے سیکنڈ ایئر کا امتحان لینے کا حکم دیا جائے، عدالت نے پی ایم ڈی سی اوریونیورسٹی انتظامیہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفصیلی جواب طلب کر لیاہے۔

مزید :

لاہور -