یو بی ایل نے اٹھارویں MAP کنوینشن 2016 ء کو اسپانسر کردیا

یو بی ایل نے اٹھارویں MAP کنوینشن 2016 ء کو اسپانسر کردیا

کراچی (اکنامک رپورٹر ) یو بی ایل نے اٹھارویں MAP کنوینشن 2016 ء بعنوان "Dancing With Disruption" میں مینجمنٹ ایسو سی ایشن آف پاکستان (MAP) کے ساتھ اشتراک کیا۔ یہ کنوینشن کراچی میں منعقد ہوا جس میں معروف مقامی اور بین الاقوامی بزنس لیڈرز اور ممتاز مقررین شریک ہوئے اور مینجمنٹ کے مستقبل پر توجّہ مرکوز کی۔ ایونٹ میں پاکستان کے کارپوریٹ سیکٹر سے تقریبًا 300 سینئر ایگزیکٹوز نے شرکت کی۔ وجاہت حُسین، صدر اور سی ای او، یو بی ایل نے کنوینشن کے افتتاحی خطاب میں کہا، ’’ہم ادارے کی توڑ پھوڑ اور تجدید کے دَور میں پہنچ چکے ہیں۔‘‘ انہوں نے ایسے کاروباروں کی مثالوں کا حوالہ دیا جنہوں نے اپنی صنعت میں ہونے والی تیزرفتار تبدیلیوں کے شانہ بشانہ رہنے کے لئے ٹیکنالوجی کو اختیار کیا اور اپنے موجودہ نظام میں توڑ پھوڑ کی۔انہوں نے بتایا کہ ترقی پسند طرزِ فکر کا فقدان اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اداروں کے لئے بھی مضر ثابت ہوا۔ انہوں نے مزید کہا، ’’اس توڑ پھوڑ والے ماحول میں اپنی بقاء کو یقینی بنانے کے لئے آج کے جدید ادارے کو مستحکم کاروباری بنیادقائم کرنا، منظّم انداز میں خطرات کو اختیار کرنا، ماحول کی آگاہی رکھنا اور ان عناصر کو پہچاننا ضروری ہے جو خاموشی سے ادارے کو توڑ پھوڑ کی طرف لے جاتے ہیں۔‘‘

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر