اس 17 سالہ پاکستانی لڑکے نے ایسا کام کردکھایا کہ دنیا بھر کے سائنسدان دنگ رہ گئے، امریکی اخباروں میں بھی دھوم مچ گئی، ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہوگیا

اس 17 سالہ پاکستانی لڑکے نے ایسا کام کردکھایا کہ دنیا بھر کے سائنسدان دنگ رہ ...
اس 17 سالہ پاکستانی لڑکے نے ایسا کام کردکھایا کہ دنیا بھر کے سائنسدان دنگ رہ گئے، امریکی اخباروں میں بھی دھوم مچ گئی، ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ارفع کریم سمیت کئی ہونہار نوجوان بارہا دنیا پر واضح کر چکے ہیں کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، کمی ہے تو بس مواقع کی۔اب ان ہونہاروں کی طویل فہرست میں ایک اور نام کا اضافہ ہو گیا ہے جنہوں نے انتہائی کم عمری میں وہ کر دکھایا جو بڑے بڑے نہ کر سکے۔ اس 17سالہ نوجوان کا نام محمد شہیر نیازی ہے، جسے اس کم عمری میں طبیعات پر اس قدر دسترس حاصل ہے کہ دنیابھر کے سائنسدان اس کی صلاحیتوں کے معترف ہو گئے ہیں۔ ڈان ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق شہیر نیازی نے امریکہ میں ہونے والے ’انٹرنیشنل ینگ فزسٹس ٹورنامنٹ‘میں شرکت کی جہاں اس نے ایک ایسے مظہر کی مرئی تشکیل کی جسے سائنسدان دہائیوں سے جانتے ہیں۔یہ تشکیل انجینئرز کے لیے پرنٹنگ، ہیٹنگ اور بائیو میڈیسن ٹیکنالوجی کی تیاری میں بے حد معاون ثابت ہو سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق شہیر نے ایک ایسے برقی چھتے کی تشکیل کی جس میں دکھایا کہ کس طرح ایک مخصوص چارج کا حامل عنصر نقطہ دار اور ہموار الیکٹروڈز کے درمیان آئل کے گاڑھے آمیزے سے ٹکراتے ہوئے سفر کرتا ہے۔ جب فطری طاقتیں انٹرپٹڈ سرکٹ (وہ سرکٹ جس میں کرنٹ کو بار بار خلل کا سامنا ہو)میں ایک الیکٹرک چارج کو متحرک رکھتی ہیں تو بالکل یہی کچھ وقوع پذیر ہوتا ہے جس کی تشکیل شہیر نے اپنے اس کام میں کی۔ شہیر کا کام رائل سوسائٹی اوپن سائنس نامی جریدے میں شائع ہوا ہے اور دنیا بھر کے طبیعات دان اس کی تعریف کر رہے ہیں۔ سپین کے معروف طبیعات دان ڈاکٹر البرٹو ٹی پیریز ایزکوئیردو کا کہنا تھا کہ ”اتنی کم عمری میں اس طبیعات کے میدان میں اس مہارت کا مظاہرہ حیران کن ہے۔“

یہ برقعہ پہن کر باﺅلنگ کراتی خاتون کی تصویر کس علاقے کی ہے؟ حقیقت جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا

مزید :

ڈیلی بائیٹس -