نابینا افراد کیلئے فحش فلموں کا شرمناک متبادل متعارف کروادیا گیا

نابینا افراد کیلئے فحش فلموں کا شرمناک متبادل متعارف کروادیا گیا
نابینا افراد کیلئے فحش فلموں کا شرمناک متبادل متعارف کروادیا گیا

  

نیویارک (نیوز ڈیسک) دنیا بھر میں کروڑوں افراد فحش فلموں کی لت میں مبتلا ہیں لیکن فحش فلموں کی سب سے بڑی ویب سائٹ اس پر بھی خوش نہیں۔ کار گناہ کو زیادہ سے زیادہ پھیلانے کیلئے اس ویب سائٹ کی بے تابی کا عالم دیکھئے کہ اب اس نے نابینا افراد کے لئے بھی فحش فلمیں تیار کرلی ہیں۔

ویب سائٹ ’دکن کرانیکل‘ کے مطابق نابینا افراد کے لئے بنائی گئی فلموں میں سکرین پر جاری فحش مناظر کی تمام تفصیلات آڈیو کی شکل میں بیان کی جاتی ہیں۔ ان فلموں کو ’ڈسکرائبڈ ویڈیوز‘ کا نام دیا گیا ہے جن میں فلم کے مناظر کے ساتھ ساتھ بول کر بتایا جاتا ہے کہ اس وقت کونسا سین چل رہا ہے اور اس میں کیا ہو رہا ہے۔

ابتدائی طور پر 50 ایسی فلمیں متعارف کروائی گئی ہیں جبکہ رواں سال اس سلسلے کی سینکڑوں مزید فلمیں تیار کی جائیں گی۔ ان فلموں کو متعارف کروائے جانے کے چند دن کے دوران ہی 20 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

یاد رہے کہ یہی ویب سائٹ اس سے پہلے 2010ءمیں ’پورن بک‘ کے نام سے ایک ایسی کتاب بھی شائع کرچکی ہے جس کا مقصد نابینا افراد کے لئے فحش مواد کی رسائی آسان بنانا ہے۔ یہ کتاب نابینا افراد کیلئے استعمال ہونے والی مخصوص زبان ’بریل‘ میں تیار کی گئی ہے اور اس میں فحش تصاویر اور عبارت کو بریل زبان میں ایسے درج کیا گیا ہے کہ نابینا افراد بھی اسے بآسانی سمجھ سکتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -